Live Updates

بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کی بینکوں کے قرضہ جات کے اجراء نہ کرنے،الیکٹرانک امپورٹ اور ایکسپورٹ فارمز ودیگر سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ حکام کیساتھ مل بیٹھ کر باہم گفت و شنید کی جائے گی،محمداختر جاوید

منگل 29 اپریل 2025 20:05

کوئتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی محمد اختر جاوید نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کی بینکوں کے قرضہ جات کے اجراء نہ کرنے،الیکٹرانک امپورٹ اور ایکسپورٹ فارمز ودیگر سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل بیٹھ کر باہم گفت و شنید کی جائے گی تاکہ بلیم گیم کی بجائے مسائل کے خاتمہ کا سامان کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ زوم لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔مذکورہ اجلاس وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعتی ترقی ہارون اختر کی ہدایت پر منعقد کی گئی اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی،نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ،سابق سنیئر نائب صدر صلاح الدین خلجی اور سابق نائب صدر سید عبد الاحد آغا و دیگر نے بتایا کہ بلوچستان میں نجی بینکوں کی جانب سے صنعت،تجارت،زراعت،کانکنی اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو قرضہ جات کا اجرائ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے مذکورہ شعبوں میں وہ ترقی نہیں ہو سکی ہے جو ہونا چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکوں کو پابند کریں کہ وہ بزنس کمیونٹی کو قرضہ جات کا اجراء کریں اور اس بابت شرائط کو آسان ترکیا جائے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ایکسپورٹ و امپورٹ فارمز بھی قانونی تجارت کی راہ میں قد غن کا موجب ہیں ہم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے رقوم کی منتقلی کے سلسلے میں میکینزم بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان،وزارت تجارت ،وزارت خزانہ و دیگر سے اپیل کی ہے مگر اب تک اس سلسلے میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا سکے ہیں انہوں نے بلوچستان میں تجارتی مال کیلئے وئیر ہاؤسز بنانے کھجور کے پیکجنگ اور پراسیسنگ بارے قرضہ جات کی فراہمی،اسپیشل اکنامک زونز ودیگر بارے بھی مختلف تجاویز پیش کی اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی محمد اختر جاوید کا کہنا تھا کہ چیمبر کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے کی گئی شکایات اور تجاویز انہیں تحریری شکل میں دی جائے اس بابت ہم متعلقہ حکام سے گفت و شنید کرکے معاملے کو وزیر اعظم پاکستان کے سامنے پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو قرضہ جات کی عدم فراہمی بارے اسٹیٹ بینک آف پاکستان،نجی بینکوں اود چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کے مابین اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ بلیم گیم کی بجائے شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کی بینکوں کے قرضہ جات کے اجراء نہ کرنے،الیکٹرانک امپورٹ اور ایکسپورٹ فارمز ودیگر سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل بیٹھ کر باہم گفت و شنید کی جائے گی تاکہ بلیم گیم کی بجائے مسائل کے خاتمہ کا سامان کیا جاسکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات