Live Updates

ش* حج 2025، سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی تین پروازیں مدینہ منورہ پہنچ گئیں

منگل 29 اپریل 2025 20:40

۶اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) حج 2025، سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی تین پروازیں مدینہ منورہ پہنچ گئیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں سرکاری عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پہلے روز تین پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں جبکہ کراچی سے چوتھی پرواز نصف شب تک مدینہ منورہ پہنچے گی وزارت کے مطابق اسلام آباد سے 393 عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لے کر دن ساڑھے بارہ بجے جبکہ تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی ان کے استقبال کے لیے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر فاروق احمد، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیا الرحمن قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، سعودی طوافہ اور پاکستانی فضائی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر پہنچایا گیا جبکہ سعودی تقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں، چاکلیٹ، کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی اس موقع پر پاکستانی سفیر فاروق احمد نے عازمین حج کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت، متعلقہ اداروں اور پاکستان حج مشن کی کاوشوں کو سراہا۔۔۔۔اعجاز خان
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات