Live Updates

پہلگام واقعہ، مودی حکومت نے ناردرن کمانڈر کو برطرف کردیا

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کے پہلگام آپریشن کے فوری بعد پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار پربھارتی حکومت کا منصوبہ خاک میں مل گیا تھا، ذرائع

منگل 29 اپریل 2025 20:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)مودی حکومت نے پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج دیدیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا،ان کے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات