
پاکستان نے تمام تر اقتصادی و سلامتی کے چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، طویل ترین میزبانی کی، عاصم افتخار
پناہ گزینوں سے متعلق عالمی معاہدے میں درج مساوی بوجھ ،ذمہ داری کی شراکت کا اصول تاحال پورا نہیں کیا گیا،شام، یمن، سوڈان اور دیگر تنازعہ زدہ علاقوں سے بے دخل ہونیوالے لاکھوں افراد اب بھی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے حالات کے منتظر ہیں،مستقل پاکستانی مندوب یو این
منگل 29 اپریل 2025 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک، جو خود بھی سماجی و معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہیں، اس بوجھ کا سب سے زیادہ سامنا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک جو کہیں زیادہ وسائل اور اخلاقی ذمہ داری رکھتے ہیں، اندرونِ ملک مائل ہو گئے ہیں، فزیکل اور سیاسی رکاوٹیں کھڑی کر کے وہ ان افراد کیلئے دروازے بند کر رہے ہیں جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔
افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ وہاں دہائیوں سے جاری تنازعات، اقتصادی تباہ حالی اور عدم تحفظ نے دنیا کے طویل ترین پناہ گزین بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چالیس برسوں سے مہمان نوازی اور انسان دوستی کی درخشاں روایت برقرار رکھی ہے، اور دنیا کے سب سے بڑے اور طویل ترین افغان پناہ گزین آبادیوں کی میزبانی کی ہے۔پاکستان نے تمام تر اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ، تحفظ اور مواقع فراہم کیے ہیں، اور تیسرے ممالک میں افغانوں کی آبادکاری میں بھی سہولت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی بھی غیر حل شدہ تنازعات اور غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں بدترین جبری نقل مکانی کے بحرانوں سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کا حق، جس کی توثیق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 194میں کی گئی تھی، اب تک پورا نہیں ہو سکا۔سفیر عاصم نے مزید کہا کہ شام، یمن، سوڈان اور دیگر تنازعہ زدہ علاقوں سے بے دخل ہونے والے لاکھوں افراد اب بھی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کے حالات کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں سے متعلق عالمی معاہدے میں درج مساوی بوجھ اور ذمہ داری کی شراکت کا اصول تاحال پورا نہیں کیا گیا۔سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ رضاکارانہ واپسی اور پائیدار بحالی کو ترجیح دی جائے واپسی کے پروگراموں کو مکمل طور پر فنڈ کیا جائے اور ممالکِ اصل میں ترقیاتی امداد اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ مہاجرین کی محفوظ، باوقار اور پائیدار واپسی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پختہ یقین رکھتا ہے کہ جبری نقل مکانی کے بنیادی اسباب جیسے کہ غیر حل شدہ تنازعات، غیر ملکی قبضے اور حقوق کی منظم خلاف ورزیاں کا حل عالمی برادری اور سلامتی کونسل کی اجتماعی سیاسی قوت اورموثر عملی اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک سیاسی ذمہ داری ہے بلکہ ایک اخلاقی فریضہ بھی ہے، جو انسانی تاریخ میں گہرے طور پر پیوست ہے۔آخر میں انہوں نے اسلامی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ہجرت ظلم و ستم کے خلاف سلامتی، عزت و وقار اور انصاف کی تلاش کا لازوال نشان ہے۔اسی عظیم ہجرت سے اسلامی کیلنڈر کا آغاز ہوتا ہے جو اس امر کی یاد دہانی ہے کہ نقل مکانی، اگرچہ تکلیف دہ ہوتی ہے، لیکن انسانیت، ہمدردی، یکجہتی اور نئے امکانات کی بنیاد بھی فراہم کر سکتی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.