Live Updates

پہلگام فالس فلیگ حملہ، بھارتی میڈیا نے حکومت سے سوالات پوچھ لئے،مودی سرکار تاحال خاموش ،پروپیگنڈا جاری

منگل 29 اپریل 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پہلگام فالس فلیگ حملے پر بھارتی میڈیا نے مودی حکومت سے سوالات پوچھ لئے تاہم مودی سرکار تاحال خاموش مگر پروپیگنڈا جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے اٹھائے گئے سوالات میں کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں اور جدید اسلحے سے لیس دہشت گرد کیسے پہلگام پہنچ گئی پہلگام حملے کیلئے دہشت گرد کیسے ایل او سی سے 200کلومیٹر اندر تک گئی ۔

سوالات میں اپنی ہی حکومت سے پوچھا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی اتنی بڑی انٹیلی جنس ناکامی کیسے ہوئی اور پہلگام میں ہزاروں سیاحوں کیلئے سیکیورٹی بندوبست کیوں نہیں کیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ پہلگام کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد اب تک کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا ،بھارت کے عوام کو پہلگام پر اٹھتے سوالات پر خاموشی نہیں بلکہ جوابات چاہئیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات