Live Updates

ق*جائز حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جانے سے دریغ نہیں کرینگے، علی اصغر بنگلزئی

منگل 29 اپریل 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی زراعت توسیعی آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ اراکین صوبائی سینئر نائب صدر سکندر علی لہڑی سینئر نائب صدر ثنا اللہ جام نائب صدر نقیب اللہ کاکڑ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بہار شاہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حسین بخش رئیسانی صوبائی پریس سیکرٹری ظہور بلوچ صوبائی آفس سیکرٹری عالم خان نے شرکت کی ۔

اجلاس کی کاروائی صوبائی جنرل سیکرٹری ملک امیرزادہ علیزئی نے چلائی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حاجی سکندرعلی لہڑی نے حاصل کی ۔ اجلاس میں صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ ،ملازمین کے پروموشن کیسز میں غیرمعمولی تاخیر ،تنظیمی عہدیداران کے خلاف انتقامی کاروائی ،تنظیمی معاملات میں مداخلت سمیت تنظیمی معاملات زیر بحث آئے ایجنڈے پر کابینہ اراکین نے سیر حاصل بحث کی اور مفید مشورے دیئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ملک امیرزادہ علیزئی و دیگر نے کہا پروموشن ملازمین کا جائز مطالبہ اور بنیادی حق ہے ۔ ایپکا ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کیلئے آخری حد تک جانے سے دریغ نہیں کرینگے ۔ دھونس دھمکی اور انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ملازمین کے تنخواہوں میں بلاتفریق مہنگائی کی تناسب سے اضافہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایپکا قیادت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ تمام مسائل کی حل کیلئے ٹیبل ٹاک کیا جائے ۔ اگر حکومت بات چیت کا دروازہ بند کرتی ہے یا جائز مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ تو مجبوا ملازمین بھی سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا ایپکا ملازمین کے پروموشن کیسزمیں تاخیری حربے نا قابل برداشت ہے ڈی پی سی کے باجودچھ سات مہینوں تک منٹس نہیں بنتے جس کی وجہ سے پروموشن کیسز میں تاخیرہورہی ہیجو ملازمین کیلئے پریشانی کا باعث بن رہے ہے۔

اکثر پروموشن کیسز ایس اینڈ جی اے ڈی تک پہنچ ہی نہیں پاتے ۔ اس وقت تمام تر اختیارات سیکٹریٹ کے پاس ہے ۔جنہیں نچلی سطح پر منتقل کرکے ملازمین کے مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا ملازمین کے مسائل پر مبنی چارٹر آف ڈیمانڈ مرتب کرکے عنقریب حکومت کو پیش کیا جائے گا ۔اور امید رکھتے ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرکے عملدرآمد کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ملازمین کے پروموشن کیسز پر کوئی کام نہیں ہوا وہاں ٹیکنیکل ٹیم کے زریعئے کام کرینگے ۔ تاکہ پروموشن کیسز میں پائی جانے والے پیچیدگیوں کو دور کرکے ملازمین کیلئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے کابینہ ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر تمام محکموں کے ملازمین کے حل طلب مسائل ڈرافٹ کی شکل میں صوبائی کابینہ کے حوالے کرے ۔

اور جن اضلاع کے انتخابی مدت پورا ہے انھیں جلد انتخابی شیڈول جاری کی جائے گی ۔ تنظیمی معاملات میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ایپکا کے ضلعی عہدیداران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے تنظیمی معاملات کو بہتر انداز مین چلائیں ۔ جن اضلاع کے ذمہ تنظیمی واجبات ہے وہ جلد از جلد ادا کیئے جائے ماہانہ چندہ جمع نہ کرنے والے اضلاع کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات