Live Updates

9 سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پا نی کے مسئلہ پر کئے جا نے و الے ا حتجا ج کے و جہ سے شاہراہوں اور تجارتی راستوں کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار

منگل 29 اپریل 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خا ن نے سندھ کی عوام اور کسا نو ں بر داری کی جا نب سے جا ری پا نی کے مسئلہ پر کئے جا نے و الے ا حتجا ج کے و جہ سے شاہراہوں اور تجارتی راستوں کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہارکر تے ہو ئے وفا قی حکو مت اور متعلقہ اتھار ٹیز سے مسئلے کو ملک کے ا ٓئین و قا نو ن کے تحت ، گفت وشیند اورا تفا ق ر ائے سے حل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

چیمبر کے صدر اس اہم معا ملہ کو حل کر نے کیلئے فور ی طو رپر مشتر کہ مفا ہمت کو نسل کے اجلاس کے انعقاد کا خیر مقد م کیا اور اس با رے میں ٹیکنیکل کمیٹی کے قیا م کو بھی کا فی سر ا ہا ہے۔ گذ شتہ رو ز ایک بیان میں سر حد چیمبرکے صدر فضل مقیم خا ن نے کہا کہ صوبہ سند ھ میںجاری احتجا ج کے با عث سڑکوں کی بندش سے تر سیلات عمل کا فی دنو ں سے ر وک ہو ا ہے جس کے نیتجہ میںہزاروںکی تعد اد میں ٹرک اور کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں با لخصو ص اشیا ء ضروریا اور ر برآمدی سامان سے لد ے گاڑیو ں میں تاخیرہو رہی ہے اور کاروبا ی طبقہ کو شد ید ما لی نقصا نات کا سا منا کر نا پڑ ر ہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شا ہر ا ہو ں کی بندش نے شہری علا قو ں کو تازہ سبزیوں، پھلوں اور ضروری اشیاء کی فراہمی میں بھی خلل پید ا کیا ہے اور غذ ا ئی اجنا س کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ سے ہو ر ہا ہے اور ان کی قیمتو ں میں مزید ا ضا فہ کیو جہ روز مرہ ضرورت کی اشیا ء عام شہری کی قوت خر ید سے با ہر ہوتی جا رہی ہیں۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے کہا کہ تا جر وں کو ڈیمریج کی مد میں بھار ی چارجزادا کر نے پڑ ر ہے ہیں جبکہ اشیاء خو رد ونوش کی خرابی، برآمدی آرڈرز کی منسوخی کی وجہ سے بھی کا روبار ی طبقہ کو شد ید مالی نقصان بھی ہور ہا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ مو جو دہ صور تحا ل کی وجہ سے بز نس کمیو نٹی / برآمد کنندگان، پہلے ہی کا فی مشکلات سے دو چا رہے اورشپمنٹ جرمانے کی ا د ا ئیگیو ں کی و جہ سے مزید پر یشانی سے دوچا ر ہو چکے ہیں اور مو جو دہ صور تحا ل کے تنا ظر میںبین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تجارتی ساکھ خطرے میںپڑ نے کا خدشہ پید ا ہور ہا ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے کہا کہ بزنس کمیو نٹی صنعتی سست روی اور روزگار کے عدم استحکام کی و جہ سے فیکٹریاں اور صنعتیں پیداوار کو روکنے پر مجبورہو گئے ہیں۔

انھو ں نے وفا قی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرزسے صو بہ سندھ میں مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس با ت پر زوردیتے ہو ئے کہا حکو مت تجارتی و اشیاء خو ونو ش کی نقل و حمل کیلئے راستوں کی بحالی، سہولیا ت کی فر اہمی کو فوری طو ریقینی بنا ئے اور انھو ں نے ا س ضمن میں تما م جمہوری حقوق اور معاشی زندگی دونوں کا احترام کر نے پر زور دیا ہے ۔سر حد چیمبر کے صدر مقیم خا ن نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں، تاجروں اور برآمد کنندگان کی خوشحالی کا دارومدار ایک بلاتعطل معیشت پر ہے۔ چیمبر کے صدر نے اتحاد، انصاف پسندی اور تمام پاکستانیوں کی معاشی بہبود کو فروغ دینے کا بھر پور عز م کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات