Live Updates

ختم نبوت کا عقیدہ دین کی احساس ہے اس عقیدے کے بغیر ایمان مکمل نہیں ،حافظ حمد اللہ

میجر ایوب شہید نے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قرارداد پیش کی جو انکے سر کچلنے کا آغاز تھا

بدھ 30 اپریل 2025 16:32

باغ/دھیرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سابق سینیٹر اسلامی جمہوریہ پاکستان حافظ حمد اللہ نے مدرسہ تعلیم القرآن باغ میں میجر ایوب شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ دین کی احساس ہے اس عقیدے کے بغیر ایمان مکمل نہیں -1993میں مسلمانوں نے سینوں پہ گولیاں کھائی اور یہ ثابت کیا کہ ہم مر تو سکتے ہیں مگر عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے -میجر ایوب شہید نے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قرارداد پیش کی جو انکے سر کچلنے کا آغاز تھا آزادکشمیر اسمبلی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ختم نبوت پر پیرا دیا اگر پاکستان کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں تو جسطرح سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے ایسے ہی اس نظریے کی حفاظت بھی ضروری ہے جس نظریے کی بنیاد پہ پاکستان بنا تھا -نظریہ پاکستان باقی ہے تو پاکستان بھی باقی ہے -آج بھی میر جعفر اور میر صادق جیسے انگریز کے مخبر ہم میں موجود ہیں جنکا محاسبہ کرنا ہو گا -قادیانیوں کو اقرار نامے کے زریعے تحفظ دینے کی کوشش کی گئی جسکے خلاف ہم کھڑے رہے اور جب تک زندہ ہیں کھڑے رہیں گے -مولوی غریب ہو سکتا ہے مگر بی غیرت نہیں ہو سکتا -قادیانی اور انکے سہولتکار جان لیں جب تک سچے مسلمان زندہ ہیں تب تک انکو انکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی-قادیانی سن لیں پارلیمنٹ اور اسمبلی سمیت گلی کوچے میں انکا محاسبہ کریں گے -مسلمان کے لیے مسلمان کو خطرہ بنا دیا گیا ہے مسلمانوں کی تنظیمیں او آئی سی خاموش تماشائی ہیں -ختم نبوت کانفرنس میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانیوں کو ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے سے قبل حلف نامہ لیا جاے انکو اقلیت قرار دیا جاے تاکہ انکو کسی اہم عہدے پہ نہ پہنچنے دیا جائے -اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ایک انسان کو نا حق قتل کرنا پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے -پہلگام حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں -مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج کھڑی کر کے ہندوستان کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے -ہندوستان پاکستان پر پہلگام حملے کا الزام لگانے سے قبل سات لاکھ فوج سے پوچھے کہ تنخواہ چوکیداری کی لیتے ہو غفلت کیوں کی قاتل انڈین فوج ہے -ہندوستان پانی بند کر کے جنگ چھیڑنا چاہتا ہے ہم پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے تو سن لو ہندوستان ہم مسلمان ہیں ہمیں حکم ہے اگر جنگ مسلط ہو تو باطل کی گردن اڑا دو ہم اپنی تعلیمات پر چلیں گی-ہمارے آپس میں اختلافات ضرور ہیں مگر ہندوستان نے اگر کوئی غلطی کی تو ہم سب ملکر جنگ لڑیں گے اور لڑائی پھر دہلی میں جا کر لڑیں گے اور جنگ بھی ایسے لڑیں گے کے دہلی فتح کر کے نماز جامع مسجد میں ادا کریں گے -گجرات سمیت پورے ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جسے روکنے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا -دریں اثنا دھیرکوٹ جے یو ائی حلقہ غربی باغ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مولانا اسد محمود پاکستان مولانا سعید یوسف مولانا سلیم اعجاز مولانا امتیاز عباسی سمیت درجنوں علما کرام نے خطاب کیا -
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات