
کنٹرول لائن کے عوام تنہا نہیں ، پوری قوم، حکومت پاکستان اور پاک فوج آپ کے ساتھ ہیں، امیر مقام
بدھ 30 اپریل 2025 23:32
(جاری ہے)
صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام کی دعوت پر نیلم کا دورہ کرنے کا مقصد لائن آف کنٹرول سے بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی آزادی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
پاکستانی قوم کا جذبہ اور پاک فوج کی کمٹمنٹ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کیا۔ نیلم ویلی کے عوام کا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت مثالی ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف ایک پیج پر ہے۔ پاکستان کی سالمیت کیلئے پوری قوم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت کے خلاف ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں کے عوام کے پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نیلم ویلی کے عوام کی پاکستان کے ساتھ محبت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کو 77 سالوں سے انڈیا کے خلاف جدوجہد آزادی کو اور ان کی پاکستانیت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحقیق اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور کشمیر کی آزادی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ 5 اگست 2019 کے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کو کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق کشمیر کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ ہم پرامن ہیں اور جنگ نہیں چاہتے مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہمیشہ کی طرح بھارت کو شکست سے دوچار کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے آج کے ''یکجہتی کشمیر'' جلسے سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر یہ خطہ آزاد کرایا ہے ا س کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہم پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری اور سرحدی علاقوں کی حفاظت کیلئے سینہ سپر ہیں۔ آج سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کا وقت ہے۔ ہندوستان کی خام خیالی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف تحریک اٹھائے گا۔ آج ایل او سی کے علاقے سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر غلطی کی تو یہاں سے صرف لاشیں واپس جائیں گی۔ وادی نیلم کا بنیادی روزگار سیاحت ہے۔ نیلم میں سیاحت کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔آج ہم نے آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقے شاردہ میں وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا استقبال کرکے بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ہندوستان کے بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا۔ ہندوستان کی تنہا پرواز نے انہیں کہیں کا نہیں رکھا۔صدر مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لائن آف کنٹرول کے علاقوں کے دورے پر وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام کے خود ساختہ واقعہ کا صرف پانچ منٹ کے بعد بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا جس پر پوری دنیا میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔سابق وزرا حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی، پیر سید مرتضی گیلانی، مرکزی صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر خواتین ونگ مریم کشمیری، و دیگر نے ''یکجہتی کشمیر'' جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے خود ساختہ واقعہ پہلگام کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے مودی کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقررین نے مشکل وقت میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں مقیم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی پر وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان وسیفرون انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنے کا عزم بھی کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجیئنرر امیر مقام اور صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شاردہ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ یکجہتی کشمیر جلسے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سے قبل ''یکجہتی کشمیر '' جلسے میں آمد پر وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.