Live Updates

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کی پشاور میں منعقدہ پہلے 22ویں فارما ایشیاء انٹرنیشنل نمائش میں شرکت

نمائش میں مقامی و عالمی فارما سیوٹیکل کمپنیوں کیجانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ ، 67 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے 140 سٹالز لگائے

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں منعقدہ پہلے 22ویں فارما ایشیاء انٹرنیشنل نمائش میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور نمائش میں مقامی و عالمی فارما سیوٹیکل کمپنیوں کیجانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے نائب صدر فرحان انیس نے گورنر کو بتایا کہ نمائش دو دنوں تک جاری رہے گی، جس میں 67 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے 140 سٹالز لگائے گئے ہیں، جبکہ نمائش میں اسلام اباد، کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں صنعت کار اورہمسایہ ملک افغانستان سے بھی فارماسیوٹیکل کمپنیز شریک ہوئی ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے اس بہترین کاوش پر ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے نائب صدر فرحان انیس اور انکی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فارما نمائش پہلی بار پشاور میں منعقد ہورہی ہے اور ایسی نمائش کے اہتمام سے مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

(جاری ہے)

گورنر نے ملک بھر ور بالخصوص کراچی سے آئے ہوئے صنعتکاروں کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے مثبت پروگرام کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے۔ خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ہر سال اس نوعیت کی سرگرمیاں منعقد کریں، جو نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لیے مثبت پیغام ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی صوبہ اور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجر برادری کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات