خیبر پختونخوا سے افغان سٹیرن اورغیر قانونی تارکین کے دوسرے مرحلے میں وطن واپسی کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز طورخم کے راستے 631افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 1100 غیر قانونی تارکین اپنے ملک بھیجے گئے،محکمہ داخلہ

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)خیبر پختونخوا سے افغان سٹیرن کارڈ کے حامل مہاجرین اور غیر قانونی تارکین کے دوسرے مرحلے میں وطن واپسی کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز طورخم کے راستے 631افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 1100 غیر قانونی تارکین اپنے ملک بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز طورخم کے راستے 631افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 1100 غیر قانونی تارکین اپنے ملک بھیجے گئے ،گزشتہ روز انگور اڈہ کے راستے 1 غیرقانونی مقیم میاجر واپس اپنے ملک بھیجا گیا،ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طورپر 31 ہزار 98 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 5لاکھ27 ہزار516 غیر قانونی تارکین کوافغانستان بھجوایا گیا،گزشتہ روز پنجاب سے 74 افغان سٹیزن کارڈ حامل اور 169 غیر قانونی مقیم افراد واپس ملک بھیجے گئے،،دوسرے مرحلے میں اب تک اسلام آباد سے 2137، پنجاب سی18522، گلگت سے 2, آزاد کشمیر سے 1165 اور سندھ سے 44 افراد کو افغانستان بھجوایاگیا۔