۵ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط اوردوطرفہ تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد اورہر شعبے میں تعاون کیا

بدھ 30 اپریل 2025 22:20

کوئٹہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)صوبائی وزیر زراعت اورصدر مملکت آصف علی زرداری کے بلوچستان میں ترجمان میر علی حسن زہری نے گزشتہ روز یہاں چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر قونصل یانگ گوانگوان سے ملاقات کی ، یانگ گوانگوان نے علی حسن زہری کا سفارت خانے پہنچنے پران کا استقبال کیا اور زراعت سے متعلق امور پر تبادلہ کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے انہیں بلوچستان میں زراعت کے میدان میں ترقیاتی اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جنہوں نے علی حسن زہری کی کاوشوں کی تعریف کی اور جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میں زرعی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ان کا چین کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط اوردوطرفہ تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد اورہر شعبے میں تعاون کیا جسے پاکستان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک اور گوادر پورٹ پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیاگیا،گیونگیان نے یقین دلایا کہ چین بلوچستان کی زرعی نمو کی حمایت کرے گا۔