
پاکستان علاقائی امن کے لئے پرعزم ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ
جمعرات 1 مئی 2025 19:50
(جاری ہے)
آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے،جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔بیان کے مطابق اس مشق کو جنگی تیاریوں، میدان جنگ میں ہم آہنگی اور میدان جنگ کے قریب حالات میں جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کی توثیق کرنے کے لئے انتہائی احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
روایتی میدان جنگ کے منظرنامے کے لئے لڑاکا طیارے، لڑاکا ہوا بازی کے آلات ،طویل فاصلے تک مارکرنے والے توپ خانے اور نیکسٹ جنریشن کی فیلڈ انجینئرنگ تکنیک سمیت جدید صلاحیتوں کی ایک متنوع رینج کا استعمال کیا گیا تھا۔تمام ہتھیاروں اور خدمات سے تعلق رکھنے والے فوجی جوانوں نے ہم آہنگ جارحانہ مشقوں کے دوران غیر معمولی حکمت عملی، تیز رفتاری اور ہلاکت خیزی کا مظاہرہ کیا جو تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کی غیر معمولی درجے کی عکاسی کرتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مشق میں پاک فوج کی حرکی اور غیر حرکی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مخصوص اور جدید ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔مشق ہیمر سٹرائیک پاک فوج کی سخت تربیت، نظریاتی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے مسلسل تبدیلی لانے کا ثبوت ہے۔سینئر فوجی قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے ان مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بلو چستان کا مسئلہ سیاسی ، جب تک مسئلے کے محرکا ت کو جا نیں گے نہیں تب تک اس کا حل ممکن نہیں ہو گا ،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان بھارت کیخلاف مضبوط کیس بنا کردنیا کے سامنے رکھے، علی محمد خان
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ
-
وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک کی قطری ہم منصب، یورپی کمیشن کے ڈائریکٹر برائے سرکلر اکانومی اور جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی اداروں کے نمائندگان سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
-
گورنرخیبرپختونخوا کادورہ کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کا دورہ
-
ایف بی آر نے 14 ہزار گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی
-
ساہیوال، اینٹی ریپ انو سٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی خلاف ورزی ،3خواتین سمیت 6کے خلاف مقدمات درج، 3 گرفتار
-
ساہیوال، ،لو میرج کرنے والے جوڑے کے دوہرے قتل کا مقدمہ، مقتولہ لڑکی کے بھائی سمیت 4 کے خلاف درج
-
بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ‘ راجہ پرویزاشرف
-
مزدوروں کی خوشحالی و ترقی تحریک انصاف کا نصب العین ہے، سلمان اکرم راجہ
-
وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ
-
بھارت اشتعال انگیزی سے باز رہے، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.