
موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں
اس وقت کوئی ن لیگ، پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی، ایم کیوایم نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کی بات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 1 مئی 2025
21:56

(جاری ہے)
ماضی میں بھی پوری دنیا کے سامنے ہے جب پاکستان نے ان کے جہاز گرائے اور ابھی نندن کو گرفتار کیا۔
انڈیا کی طرف سے ہمیشہ کوئی نہ کوئی شرارت ہوتی ہے۔ اس کا امکان رہتا ہے کہ انڈیا کوئی نہ کوئی ڈس ایڈونچر کرے گا، پاکستان کسی بھی ایڈونچر کو ڈیل کرنا خوب جانتا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ دوست ممالک جن کو علاقائی اور عالمی امن کے حوالے سے تشویش ہے، ہم نے ان کے سامنے بھی اپنا مئوقف رکھا کہ بھارت نے کس طریقے سے بغیر ثبوت الزام لگا کر پاکستان کو موردالزام ٹھہرایا۔ جبکہ پاکستان کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ تمام عالمی میڈیا کہہ رہا ہے کہ بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا ہے۔بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان پر الزام لگا کر کوئی نہ کوئی ڈس ایڈونچر کیا جائے۔ پاکستان نے غیرجانبدار تحقیقات کا عندیہ دیا ہے، پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کرکے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے۔ لیکن انڈیا نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ دنیا میں اقوام متحدہ سے لے کر مختلف فورم موجود ہیں ،ایسا فورم جس پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔ ایسے کسی فورم سے تحقیقات کرائی جاسکتی ہیں۔ ایف آئی آر کو دیکھ لیں 2بج کر 20منٹ پر واقعہ ختم ہوا اور 2بج کر 30منٹ پر ایف آئی آر ہوجاتی ہے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے تو جنرل عاصم ملک بڑے قابل افسر ہیں، قومی سکیورٹی ایشوز پر پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کرنا وقت کی ضرورت ہے،موجودہ بین الاقوامی سکیورٹی صورتحال اورمعاملات کو مزید تقویت ملے گی۔جنرل عاصم ملک کی تعیناتی حکومت کا اچھا اقدام ہے، پاکستان کا کیس مزید مضبوطی سے لڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا بہت اچھا استعمال کرکے پاکستان کے حق میں بھی بیانیہ بناسکتی ہے، لیکن پی ٹی آئی نے بڑے دبے الفاظ میں بات کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا، سینیٹ میں متفقہ قرارداد کا آنا بڑی اچھی بات ہے، چاہتے قومی اسمبلی میں بھی پاکستا ن کی سالمیت اور دفاع کیلئے متفقہ آواز جائے، لیکن موجودہ صورتحال کو سیاسی مقاصد کے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اس وقت کوئی ن لیگ، پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی ، جے یوآئی ، ایم کیوایم نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کی بات کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.