
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کا بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
11:10

(جاری ہے)
پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے۔ امید ہے کہ بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرپاکستان نے بھارت کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر دی تھی۔
حکومت کم از کم 3 مختلف قانونی آپشنز کے منصوبوں پر کام کر رہی تھی جن میں اس معاملے کو عالمی بینک میں بھی اٹھانا شامل تھا۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ قانونی حکمت عملی پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ کس فورم پر اپنا مقدمہ پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اس میں ایک سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا شامل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل ثالثی عدالت یا دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی کارروائی کرنے پر غور کر رہا تھا جہاں وہ یہ دلیل دے سکتا ہے کہ بھارت نے معاہدوں کے قانون سے متعلق 1969 کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی تھی۔وزیر مملکت کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ چوتھا سفارتی آپشن جس پر اسلام آباد غور کر رہا تھا وہ یہ ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا موخر نہیں کیا جا سکتا معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں تھی۔ہمارے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور ہم رابطہ کرنے کیلئے تمام مناسب اور قابل فورمز کی پیروی کر رہے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
آپ جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا
-
امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات
-
پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا
-
حکومت کو یکم مئی پراپنی ذاتی تشہیری مہم سے بڑھ کر مزدوروں کے حقوق کا لائحہ عمل بھی دینا چاہیے تھا
-
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگوں پر مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.