ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹس کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت، سینئر صوبائی وزیر ،چیف سیکرٹری کو منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیدیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 2 مئی 2025 12:21

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 مئی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، مریم نواز کی لاہورڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹس کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر صوبائی وزیر ،چیف سیکرٹری کو منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہورڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹس کاتصویری معائنہ بھی کیا۔ مریم نواز شریف نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا جبکہ پلان کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن لاہور کی 3705 اور واسا کے زیر اہتمام 230 سٹریٹس کی تعمیرو بحالی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

دوران اجلاس واسا ورکس کیلئے 1573 گلیوں کی تعمیرومرمت کیلئے 31 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔پلان فیز ٹو میں علامہ اقبال، عزیز بھٹی ،واہگہ ٹاون میں گلیوں کی تعمیر ومرمت شامل ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں انہیں مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کیلیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کی جائے۔

تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرا ہتمام نئے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا۔ بڑے شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے رین واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ واٹر سپلائی ٹیوب ویل، بجلی بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے۔گلیوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے پنجاب کے دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت کی تھی ۔

دیہات کے ہر مرکزی قبرستان میں چار دیواری اور صفائی کا اہتمام کیا جائے گا۔ دیہات میں پارک اور پلے گراونڈ بھی بنائے جائیں گے، ہر گاوں سائن بورڈ اور گھروں کی نمبر مارکنگ کی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ رورل روڈ بحالی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا، دیہات کی 4500 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پروگرام برائے یونین کونسل آفس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، عوام کی سہولت کیلئے ہر یونین کونسل میں میٹنگ ہال، کونسل روم اور سیکرٹری آفس بنائے جائیں گے۔