
مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر زندہ رکھنے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے میں اوورسیزکشمیریوں کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا،بیرسٹر سلطان محمود
جمعہ 2 مئی 2025 18:27
(جاری ہے)
اس لئے بیرون ملک آباد کشمیریوں کو مزید منظم اور متحرک ہو کر بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا بھر سے آئے ہوئے اوورسیز کشمیریوں کے وفد سے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وفد میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،سابق مشیر چوہدری شعبان ،برطانیہ سے راجہ نجابت حسین، گلاسکو سے راجہ حنیف، اٹلی سے بابر وڑائچ، دبئی سے سردا جاوید یعقوب، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر عبدالرحمان، امریکہ سے عرفان الحسن،آئرلینڈ سے چوہدری ندیم اختر، امریکہ سے چوہدری احتشام الحق اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ملاقات میں صدارتی مشیر سردا ر امتیاز خان بھی موجود تھے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریںاور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے متفق ہو کر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیںکیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر کے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے اس سلسلے میں ہم سب کو متحرک ہو کر بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے آشکاراور عالمی رائے عامہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرا تے ہوئے بھارتی فسطائیت کا منہ توڑ جواب دینا ہو گالیکن یہ تب ممکن ہے جب بیرون ملک آباد اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیر پر یکجان ہو کر دنیا کے طاقتور ایوانوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے کیونکہ بھارت دنیا کے سامنے اپنے آپ کو سیکولر اسٹیٹ ظاہر کرتا ہے اور دنیا کو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے اور حالات معمول کے مطابق ہیں لیکن اصل حقائق اس کے برعکس ہیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے دنیااب واقف ہو چکی ہے کیونکہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر دنیا کے سامنے آیا ہے جس کے واضح ثبوت کینیڈین وزیر اعظم نے کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کیے اور بھارت کو کینیڈا میں دہشت گردی کروانے پر جوابدہ ٹھہرایا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اوورسیز کشمیریوں کے وفد کو بتایا کہ ابھی پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے میں نے بیرون ممالک کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ واپس اپنے اپنے ملکوں میں جا کر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں پر ظلم و جبر جیسے بھارتی مکروہ عزائم کو بے نقاب کریں گے ۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر نے مزید کہا کہ میں جلد بیرون ممالک کا دورہ کرکے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر انٹرنیشنل کمیونٹی کو آگاہ کروں گا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.