Live Updates

منارٹیز پیپلز الائنس کی جانب سے یومِ مزدور پر خراجِ تحسین

آصف نذیر، ریاست شاہد، ملک سلطان سیمون، جاوید مسیح، سلیمان سلیم، جاوید بھٹی ودیگر کے پیغامات

جمعہ 2 مئی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)اقلیتوں کے نمائندہ پلیٹ فارم منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان نے دنیا بھر کے محنت کشوں کو یکم مئی، یومِ مزدور کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ دن اُن عظیم مزدوروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد سے محنت کش طبقے کے حقوق کی بنیاد رکھی۔

اس موقع پر بیان جاری کرنے والے رہنماو?ں میں شامل تھے سینئر نائب چیئرمین آصف نذیر، چیف منتظم ریاست شاہد، نائب چیف منتظم ملک سلطان سیمون، نائب چیئرمین جاوید مسیح، یورپ کے نائب چیئرمین سلیمان سلیم، صدر یورپ جاوید بھٹی، نائب چیئرمین سامسن جلال مٹو، ترجمان پادری یوسف غوری، کراچی ڈویژن کے صدر اقبال خورشید، عیسیٰ نگری کے صدر منور رحمت، صوبہ سندھ کے صدر منور کھوکھر، چوہدری شہباز عاشق، اسلام آباد کے صدر شہباز گل، خواتین ونگ کراچی کی صدر حاجرا صبا، یوتھ ونگ کراچی کے نائب صدر ہیریسن، کراچی کے جنرل سیکریٹری ندیم بشیر گل، خواتین ونگ سندھ کی صدر ارم ریاست، خواتین یوتھ ونگ کراچی کی صدر الزبتھ کھوکھر، خواتین عیسیٰ نگری کی صدر نسرین گل، کراچی کے منتظم پادری عرفان صدیق، ایوب گوٹھ کے منتظم پادری یونس مسیح، عیسیٰ نگری کے جنرل سیکریٹری شہنار بھٹی، یورپ خواتین ونگ کی صدر شہنار شہزاد، جنوبی پنجاب کے صدر امر لال بھیل، یوتھ ونگ سندھ کے صدر عدنان رومیس گل، سندھ کے سینئر نائب صدر جوزف بھٹی، نائب صدر خرم مسیح، یوتھ ونگ کراچی کے صدر عرفان گلزار، اور کراچی کے ڈپٹی منتظم لالہ شوکت نے کہا کہ مزدور کسی بھی قوم کی تعمیر میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی محنت اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان نہ صرف مزدوروں بلکہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے مسائل اجاگر کرتا رہے گا اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ خلوص، دیانت اور محنت کے ساتھ کام کرنے والے افراد ہی کسی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ اُن کی جدوجہد کو تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ انصاف کرنا ہم سب کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات