Live Updates

بھارتی صحافی ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقا ئق کا بھانڈا پھوڑ دیا

جمعہ 2 مئی 2025 22:54

پہلگام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) بھارتی صحافی ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقا ئق کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔رپورٹر ارچنا تیواری نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے جٴْڑے حیران کن زمینی حقائق بے نقاب کئے ہیں ۔ جو کہ ارچنا کے سامنے کشمیری ڈرائیور نے بیان کئے ۔ ارچنا نے صحافی کے بجائے ایک عام سیاح بن کر حقائق جاننے کیلئے کشمیری ڈرائیور کے ساتھ سفر کرتے ہوے ان سے گفتگو کی اور اس گفتگو کو ریکارڈ کر لیا ۔

کشمیری ڈرائیور نے ارچنا کو بتایا کہ بھارتی چینلز دن رات جھوٹا پروپیگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ارچنا نے ڈرائیور سے سوال کیا کہا کیا 6 دن کے شادی شدہ جوڑے پر حملہ اور لڑکے کی موت کیا جھوٹ تھی جس کے جواب میں ڈرائیور کا کہنا تھا ہاں یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے اور سب ڈرامہ چل رہا ہے بھارت میں سب جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ارچنا نے پوچھا کیا بیوہ کا بیان اور ایک متاثرہ شخص کے بچے کی ویڈیو جھوٹ ہے۔

کشمیری ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ہاں یہ سب ایک سیاسی کھیل ہے، دس کلو میٹر دور سے فائر کرنے والے دہشتگرد متاثرین کا مذہب کیسے پوچھ سکتے ہیں۔ مودی سرکار نے کشمیریوں کا معاشی قتل عام ترک نہ کیا تو عوام بھی ہتھیار اٹھانے پہ مجبور ہو جائے گی۔ کشمیری ڈرائیور نے بھارتی رپورٹر ارچنا تیواری سے کہا یہ باتیں سب مودی کا ڈرامہ ہیں ۔ پورے بھارت نے کشمیر کو داؤپر لگا دیا۔

پاکستان تو جنگ کے لیے تیار ہے، جنگ چھڑتے ہی بھاگنے والوں میں سب سے آگے مودی، امت شاہ اور یوگی ادتیہ ناتھ ہوں گے۔ پھربھارتیوں کو پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے مودی سرکار پر بھروسہ کر کے غلطی کی، سیاسی تجزیہ کار اس گفتگو پر تبصرہ کرتے پوے کہتے ہیں کہ بھارتی میڈیا کا بیانیہ زمینی حقائق سے یکسر مختلف ہے۔ ارچنا تیواری کا سچ سامنے لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن صرف ایک پروپیگنڈا ہے ، انکا مزید کہنا ہے کہ کشمیری ڈرائیور کی گفتگو مودی سرکار کے ظلم و ستم اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات