سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام آٹھ عہدیدار بلامقابلہ منتخب

جمعہ 2 مئی 2025 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام آٹھ عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے سیدہ ماروی فصیح کو بلامقابلہ نئے فورم کی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ایک اور ایم پی اے ہالار وسان فورم کے سینئر نائب صدر، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے شارق جمال نائب صدر، پی پی پی کے ایم پی اے شیراز شوکت راجپر جنرل سیکریٹری، ایم کیو ایم کے ایم پی اے محمد دانیال جوائنٹ سیکریٹری، پی پی پی کے ایم پی اے خرم کریم سومرو کو ایڈیشنل سیکریٹری جنرل۔ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی محمد دانیال کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ مخدوم فخر زمان انفارمیشن سیکریٹری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلال حسین خان جدون ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔