
بجٹ 2025-26‘ ٹیکس ہدف 14.3 ٹریلین روپے سے زائد مقرر کیے جانے کا امکان
آئندہ مالی سال کے نئے ٹیکس ہدف کے تعین کے بعد حکومت نے وہ تمام اقدامات شارٹ لسٹ کرنا شروع
ہفتہ 3 مئی 2025 14:51

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئی پیش رفت تجارتی حلقوں کے بجٹ تجاویز قبول یا مسترد کرنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ہوئی، حکومت نے تجارتی تنظیموں کو اپریل تک بجٹ تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی تھی۔
رابطے پر وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ بجٹ تجاویز تاحال موصول ہو رہیں، ان کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔بجٹ 2025-26 کے لیے محصولات کا 14.307ٹریلین کا ہدف عارضی اور آئی ایم ایف کی توثیق سے مشروط ہے جس کی ٹیم 14 مئی بجٹ جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ذرائع نے بتایا کہ محصولات کا 14.307ٹریلین ہدف رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ 12.3 ٹریلین کے ہدف سے 16فیصد یا 2 ٹریلین زائد ہے، یہ ہدف وزیر خزانہ کو پیش ایف بی آر کے اعدادوشمار سے زائد ہے۔رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف 13 ٹریلین یا جی ڈی پی کی10.6 فیصد رکھا گیا، مگر مہنگائی میں کمی اور کم معاشی نمو کے باعث نظرثانی کرتے ہوئے ہدف 12.3 ٹریلین کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے ہدف کو حقیقت پر مبنی اور کسی قسم کی بے یقینی ختم کرنے کے لیے حکام کو 500 ارب مالیت کے نئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوں گے، یہ اقدامات 1.3 ٹریلین روپے کے اضافی ٹیکسوں کے علاوہ ہوں گے۔ ادھر وزیر خزانہ نے اوورسیز انویسٹرز چمبر آف کامرس سے ملاقات کی جس میں بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اووسیز چیمبر آف کامرس نے متعدد بجٹ تجاویز دی ہیں جن میں کیش اکانومی کی حوصلہ شکنی کے لیے پانچ ہزار کے نوٹ ختم کرنا، کیمیکل ڈیلرز کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ، ایک کروڑ زائد انفرادی آمدنی پر 10 فیصد سرچارج کا خاتمہ، ماہانہ ایک لاکھ آمدنی پر ٹیکس استثنیٰ یا فائلرز کی تعداد برقرار رکھنے کے لیے 12 لاکھ تک سالانہ آمدنی پر ایک ہزار روپے ٹوکن ٹیکس، پاکستانی تارکین کیلئے کیپیٹل ویلیو ٹیکس پر خصوصی استثنیٰ،کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے کم کرکی25 فیصد کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ تین سال میں سپر ٹیکس کا بتدریخ خاتمہ، منافع پر انکم ٹیکس کا خاتمہ، ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لیے پیک دودھ پر سیلز ٹیکس 18فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنا، ایکسپورٹ فیسی لٹیشن سکیم کے مقامی سپلائیز پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر، منرل واٹر اور جوسز پر سیلز ٹیکس میں کمی جیسی تجاویز شامل ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
-
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
-
گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
-
ملک بھر میں گھی کی قلت کا خدشہ، ملزغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی
-
پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ڈکلیئر کرنے کیلئے علی گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کردی
-
اعجاز چوہدری کی درخواستوں پرسماعت، 9 مئی کے مقدمات میں ریکارڈ طلب
-
گورنر سندھ کا صابری خاندان سے اظہار تعزیت، سانحہ قلات کو بھارتی سازش قرار دیدیا
-
فیصل آباد، بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق
-
ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں، لاکھوں چالان جاری
-
انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی کو روشن کر سکتی ہے،مریم نوازشریف
-
پٹرول اورڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
ساہیوال، کمسن سے اوباش کی بد فعلی ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.