
پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، خواجہ سلمان رفیق
ہفتہ 3 مئی 2025 17:17

(جاری ہے)
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہمارے ریسکیوئرز عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر لازوال خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیوئرز کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ کئی ریسکیو آپریشنز کا حصہ رہ کر ریسکیوئرز کی خدمات کو موقع پر سراہا ہے۔ 2010 کے سیلاب میں ریسکیوئرز نے مشکل میں پھنسے ہزاروں افراد کی مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس سروس وزیر اعلی کا ویژن تھا۔ موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کامیابی سے جاری ہیں انہوں نے اس موقع پرڈاکٹر رضوان نصیر کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے حال ہی میں 300 نئی ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی ہے۔فائر ریسکیو سروس نے 260,830 آگ لگنے کے واقعات میں عوام کو 716 ارب کے نقصانات سے بچایا ہے۔ ریسکیو 1122 کے 24 شہدا قوم کے عظیم ہیرو ہیں۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر 100 فیصد عملدرآمد ضروری ہے۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیوئرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ بلند و بالا عمارات میں فائر ہائیڈرنٹس، الارم سسٹمز، ایگزٹ اور سیڑھیاں لازمی لگائیں۔ فائرفائٹرز جلتی عمارتوں میں جا کر زندگیاں بچانے والے ہمارے ہیروز ہیں۔ پاکستان ساوتھ ایشیا کی پہلی ٹیم ہے جو یونائٹڈ نیشنز انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،بازاروں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے سے ریسکیو کا ریسپانس بہتر ہوا ہے۔ سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے سے ریسپانس مزید بہتر ہوا ہے۔پاکستان میں فائر سروس میں حنظلہ ملک گلاسکو کے میئر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حنظلہ ملک ہمارے درمیان موجود نہیں، ہم گلاسکو فائر سروس اور حنظلہ ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔پنجاب ایمرجنسی سروس نے 17.1 ملین سے زائد افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں ہیں ۔پنجاب ایمرجنسی سروس اب تک 4.4 ملین روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانس کر چکی ہے، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ واٹر ریسکیو سروس نے 18,612 ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور 3 لاکھ 28 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔فائرفائٹرز قوم کے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-فائرفائٹرز کو بین الاقوامی تربیت گلاسگو سے فراہم کی گئی۔تقریب میں حنظلہ ملک اور شہید ریسکیور کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی تقریب میں ریسکیو افسران، کیڈٹس اور بہترین ریسکیورز نے شرکت کی ۔محمد ثقلین اعظم کو بہترین فائر ریسکیور اور منیب اظہر کو بہترین لیڈ فائر ریسکیور قرار دیا گیا۔ڈویژنل سطح پر بہترین فائر اور لیڈ فائر ریسکیوئرز کو اسناد و نقد انعامات دیئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ
-
پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قائم، فوری سہولت دستیاب
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.