Live Updates

بلاول کا پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 3 مئی 2025 22:18

بلاول کا پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف 3 مختلف کاروائیوں میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دہشگرد انسانیت کے دشمن ہیں،اُن کا کوئی مذہب نہ نسل ہے، دہشتتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے متحد اور پُرعزم ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات