Live Updates

د*کوئٹہ، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی ریلی

ہفتہ 3 مئی 2025 20:20

×کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اقلیتی ونگ کے صدر جعفر جارج کی قیادت میں ہفتہ کو ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو اقلیت بھی اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

سیکورٹی ادارے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ طاس عالمی معاہدہ ہے اگر بھارت نے اس کی خلاف ورزی کی تو شکست مقدر بنے گی ۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے مودی کے عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اس طرح کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی فوج اور ایٹمی قوت ہے کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرسکتا ہے۔ ملک کے ایک انچ کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ۔مظاہرین بھارتی پرچم نذر آتش کربھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات