بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے، عطا اللہ تارڑ

آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو رہی، پارلیمان کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے گا آرمی چیف بھی متحرک ، بھارت کے پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھے تو ڑ دیں گے،وزیراطلاعات

ہفتہ 3 مئی 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بھارت مکار اور بزدل دشمن ہے جو مار سے ڈرتا ہے، بھارت کو دفاعی اور سفارتی سطح پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ سچویشن میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی متحرک ہیں، بھارت کے پاکستان کی طرف ہاتھ بڑھے تو ہاتھ توڑ دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مختلف ممالک میں وفود بھیج رہے ہیں جو ڈوزیئر لے کر جائیں گے اور بھارت کی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔اے پی سی کے حوالے سے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو رہی، پارلیمان کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے گا۔