Live Updates

) آزاد اور ذمہ دار صحافت عالم اسلام کو درپیش حالات پر ملک کی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے ،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی

ہفتہ 3 مئی 2025 22:10

aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدلروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی ودیگر نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت عالم اسلام کو درپیش حالات پر ملک کی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے صحافیوں نے نامساعد حالات اور مسلسل خطرات کے باوجود ملک اور قوم کے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے جو معاشرتی اصلاح اور قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،انہوں نیکہا کہ بدقسمتی سے کچھ جمہوری جماعتیں آج بھی صحافیوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے آج صحافت کی آزادی موت کو دعوت دینے کی مترادف ہے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی کالا قانون کے سہارے سے آزادی کی آواز اٹھانے والے کو خاموش کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری دعوایدار آمرانہ، اور غیر جمہوری سوچ کی بیج بوئی جارہی ہے دنیا آزادی اظہار رائے کی جانب گامزن ہے لیکن یہاں آزادی رائے کو چھینا جارہا ہے تمام آمرانہ قانون و اقدامات سے میڈیا کا گلہ گھونٹنے جارہے ہیں حالیہ برسوں میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور گرفتار کرنے کے واقعات قوم کی سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی ملک کی تعمیر وترقی کیلئے صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات