Live Updates

پی ٹی آئی کے سلام سندھ ٹرین مارچ کا آغاز، 30 شہروں میں استقبال کیا جائے گا

وکلاء، پی ٹی آئی رہنماء اور خواتین ٹرین مارچ میں شریک، گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 مئی 2025 13:38

پی ٹی آئی کے سلام سندھ ٹرین مارچ کا آغاز، 30 شہروں میں استقبال کیا جائے ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا سلام سندھ ٹرین مارچ کراچی سے روانہ ہو گیا۔ ترجمان تحریک انصاف سندھ کے مطابق وکلاء کی بڑی تعداد بھی عمران خان کی تصاویر اٹھائے سلام سندھ ٹرین مارچ میں شریک ہے، ٹرین مارچ شام کو ڈہرکی پہنچے گا، سلام سندھ ٹرین مارچ کا صوبے کے 30 شہروں کے ریلوے اسٹیشنز پر استقبال کیا جائے گا، سلام سندھ ٹرین مارچ میں وکلاء، پی ٹی آئی رہنماء اور خواتین شامل ہیں، ٹرین مارچ کے گھوٹکی پہنچنے پر جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرین مارچ کے آغاز پر اپنے خطاب میں صوبائی صدر پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ہمارے کپتان کو رہا کرو، کپتان کی ٹیم صوبہ سندھ کی عوام کے شعور کو سلام پیش کرنے کے لیے نکلی ہے، اگر سندھ کو ٹھیک چلانا ہے تو عمران خان کو لانا ہے، پاکستان کو چلانا ہے تو عمران خان کو لانا ہے۔ لانڈھی ریلوے سٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ سندھ کی غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، جس کے لیے آج سندھ کے 30 شہروں میں ٹرین مارچ رکے گا جہاں سندھ کی عوام کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات