Live Updates

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک بات چیت

اتوار 4 مئی 2025 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں موجو علاقائی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ کا باعث بننے والےبھارت کے بے بنیاد الزامات،غلط معلومات کی مہم اور غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کے بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی شدید مذمت کی جو اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ قومی مفاد اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن نے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے کہا کہ دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ٹیلیفونک بات چیت میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات