Live Updates

دبئی، سری لنکا کے راستے بھارت پہنچنے والی پاکستانی اشیا پر بھی پابندی کی تیاری

بھارت اب بھی پاکستان سے تانبا، خشک میوہ جات، نمک درآمد کر رہا ہے، بھارتی ہائی کمیشن

اتوار 4 مئی 2025 13:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)ایک طرف بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا واویلا مچایا ہوا ہے، تو دوسری جانب خود بھارتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں کہ تقریبا 50 کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی اشیا خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، سنگاپور اور سری لنکا جیسے ملکوں کے ذریعے بھارت میں داخل ہو رہی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں ایک اعلی بھارتی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی اشیا، جن میں خشک میوہ جات، کیمیکل، چمڑا، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ شامل ہیں، ان ممالک کے ذریعے بھارت پہنچ رہی ہیں۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اشیا کو ری لیبل اور ری پیک کیا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں بھارتی مارکیٹ میں تیسری ملک کی مصنوعات کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے راستے کیمیکل بھارت میں داخل کیے جا رہے ہیں، جبکہ انڈونیشیا کے ذریعے پاکستانی سیمنٹ اور ٹیکسٹائل را مٹیریل بھارتی صنعتوں تک پہنچ رہا ہے۔بھارتی عہدیدار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اب پاکستانی اشیا پر براہ راست ہی نہیں بلکہ بالواسطہ (indirect) تجارت پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے۔ اس جامع پابندی کے ذریعے بھارت کا مقصد یہ ہے کہ پاکستانی مال کو دوسرے ملکوں کے لیبل میں بھی داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات