Live Updates

پاکستان کا پانی روکنے کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی،مخدوم جاوید ہاشمی

پوری قوم متحد ہو چکی ہے،بھارت نے کسی قوم کی جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا

اتوار 4 مئی 2025 14:35

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو چکی ہے،بھارت نے کسی قوم کی جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا،پاکستان کا پانی روکنے کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی،جہانیاں میرا دوسرا گھر ہے اس کے تمام گلی کوچوں سے شناسائی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ جہانیاں کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ملکی سالمیت کیلئے اس وقت پوری قوم متحد ہے اور ہم سب ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے یا کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جہانیاں میرے لیے نیا نہیں ہے یہاں کی عوام نے مجھے تین مرتبہ منتخب کرکے اسمبلی میں بھیجا تھا یہ میرا دوسرا گھر ہے میں جہانیاں کی عوام کی محبتوں کا ہمیشہ سے مقروض ہوں مجھے یہاں کے گلی کوچوں سے پیار ہے اس لیے یہاں کی عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کیلئے اکثر یہاں آتا رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

قبل ازیںمخدوم جاوید ہاشمی نے جلال آباد جہانیاں میں محکمہ تعلیم کے اے ای او اویس منیر بھٹی ،ڈاکٹر وقاص منیر بھٹی کے چچا اور منیر احمد بھٹی کے بھائی نصیر احمد بھٹی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری خلیل احمد گھمن ،محمد عارف سعید اور سید قیصر عباس بخاری بھی موجود تھے۔ بعدازاںجاوید ہاشمی اپنے دوست شیخ محمد سلیم کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر احمد عمر سلیمانی ،شیخ عزیر سلیم بھی موجود تھے جبکہ مخدوم جاوید ہاشمی نے چک نمبر113دس آر میں بزرگ شخصیت چوہدری خضر حیات نجر کی مزاج پرسی کی اس موقع پر نسیم حیات،حسنات حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات