ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط اور ماضی سے کہیں زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ٹائون اور یوسی ذمہ داران گلی محلوں میں عوامی رابطے بحال کریں، عوام کو تحریکی جدوجہد کے لئے متحرک کریں، چیئرمین ایم کیوایم پاکستان سوشل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے استعمال سے تنظیمی پیغام کو عام کیا جائے، گراس روٹ لیول پر تنظیم منظم کی جائے، ڈاکٹر فاروق ستار

اتوار 4 مئی 2025 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکز بہادرآباد پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین سی او سی اور ٹان انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی سیاست میں ایک مضبوط اور منظم جماعت بن کر ابھری ہے، ہمیں ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط اور ماضی سے کہیں زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے اسلئے یہ نہایت اہم ہے کہ ٹان اور یوسی کے ذمہ داران و کارکنان گلی محلوں میں عوامی رابطے بحال کریں، عوام کو تحریکی جدوجہد کے لئے متحرک کریں، انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد سیاسی کم فہمی کا شکار چند لوگوں نے یہ تاثر لیا کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی، مگر ہم نے یہ ثابت کیا کہ ہمارا وجود ہمارے حقوق کی جنگ سے جڑا ہے، ہمارا مقصد اتنا واضح اور ہماری منزل اتنی اہم ہے کہ ہر کارکن کو اس کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی مردم شماری جیسے اہم قومی عمل میں شہر کے 70 لاکھ افراد کو شامل کروا کر اپنی سیاسی و تنظیمی قوت کا عملی مظاہرہ کیا اور ناممکن کو ممکن بنایا کیونکہ یہ ہمارے لوگوں کے وجود، شناخت اور وسائل کا مسئلہ ہے، چیئرمین ایم کیو ایم نے تاکید کی کہ تنظیمی نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے اور آنے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریوں کے لئے تمام ٹان اور یوسیز میں تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے، اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے اس جدید دور میں ایم کیو ایم پاکستان کو قدم بہ قدم جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا، انہوں نے ہدایت دی کہ کارکنان کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی مکمل متحرک کیا جائے تاکہ پارٹی کا پیغام ہر سطح تک پہنچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، انچارج سی او سی فرقان اطیب، سینئر رہنماں، ارشاد ظفیر، سید شکیل احمد، شریف خان، ارشد حسن، مقصود محمود، راشد سبزواری و دیگر رہنماں سمیت سی او سی اراکین اور کراچی کے تمام ٹاون انچارجز نے بھی شرکت کی۔