
کراچی کے منچلوں نے تفریح کے لیے اپنا پہلا مسکن نادرن بائی پاس مویشی منڈی کو بنالیا
کراچی والے سنڈے کو فنڈے منانے نادرن بائی پاس پہنچ گئے،ایک سے ایک خوبصورت جانورکی انٹری نے مویشی دوست منڈی کی رونق بڑھادیں اس بار کراچی کی مشہور فوڈ چینز مویشی دوست منڈی کی زینت بنیں گی، فیملیز کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی، شہری بلاخوف وخطر مویشی منڈی آئیں اور انجوائے کریں، ایڈمنسٹریٹر شہاب علی
اتوار 4 مئی 2025 19:30
(جاری ہے)
شیخوپورہ، ملتان، وہاڑی، شیخوان، علی پور،احمد پور شرقیہ، بلوچستان کے شہر سبی،لہڑی سمیت کراچی کے مختلف فارمز سے بھی خوبصورت رنگ و نسل کے جانور مویشی منڈی پہنچے ہیں، کوہ مری،لاڑی اور تھری نسل کے اونٹ ، ٹاکری اور گلابی نسل بکروں کے بلاکس بھی قائم کیے جاچکے ییں،بلوچستان کے علاقے لہڑی سیآنے والا بیوپاری علیم ابڑو 21 قربانی کے جانور ،کنڈیارو سے بیوپاری ذیشان ساہیوال اور گلابی نسل کے 27 جانور اور نواب شاہ سے بیوپاری طارق میمن پنجابی نسل کے 37 جانور اور نوشہروفیروز سے بیوپاری منور علی 5 ٹرکوں پر لدے قربانی کیخوبصورت جانور لے کر نادرن بائی پاس مویشی منڈی پہنچا ہے،ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست منڈی نادرن بائی پاس شہاب علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو مویشی دوست منڈی میں ایک نیا رنگ دیکھنے کو ملے گا، کراچی کی مشہور فوڈ چینز مویشی منڈی فوڈ اسٹریٹ کی زینت بنیں گی جہاں صرف فیملی کے ہمراہ جانے کی اجازت ہوگی، شہاب علی نے بتایا کہ پارکنگ فیس آدھی کردی یے،شہری کار کے 3200 اور موٹرسائیکل کا پاس 1500 میں مہینے بھر کا بنواسکتے ہیں،، مارشلنگ ایریا سے جانور کی انٹری کے وقت بڑیجانور کی فیسس 4 ہزار لی جارہی ہے جس کے عوض بیوپاریوں کو 24 گھنٹے سیکورٹی ،بجلی ، چارے اور پانی کی سہولت ہے، فی جانور روزانہ 30 لیٹر پانی فری کردیا گیا ہے،شہری بلا خوف وخطر فیملی کیہمراہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی آئیں اور انجوائے کریں،انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری قربانی کے جانوروں کے بڑے دلدادہ ہیں، جوش وجذبے کے ساتھ تہوار منانا صرف کراچی والے ہی جانتے ہیں، 24 گھنٹے جانوروں کے اسٹالز کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے
مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.