
ثقافتی ورثہ کی ایک اپنی اہمیت ہے اور اس کا تحفظ آنے والی نسلوں کی آگاہی ،تہذیب و تمدن کے بارے میں علم اور معاشرتی اقدارکے بارے میں جانکاری کےلئے ضروری ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پیر 5 مئی 2025 02:10
(جاری ہے)
ان کی قابل تحسین کوششیں ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے درکار اجتماعی عزم کی عکاس ہیں۔
تقریب میں سفارتی برادری اور یونیسکو کی موجودگی اس امر کی غماز ہے کہ ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے چاہے وہ اسپین کا شاندار الحمرا ہو، ہنگری کا تاریخی بودا قلعہ یا پاکستان کا موہنجو داڑو، لاہور قلعہ اور پرانی ملتان کی تاریخی دروازے یہ تمام مقامات صرف قومی اثاثے نہیں بلکہ مشترکہ انسانی ورثے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثقافت، فن، اور ورثے کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے خواہ وہ حکومتیں ہوں، پارلیمنٹ، ادارے یا فرد ہم سب کو اس عظیم انسانی ورثے کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔خطاب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ مختلف تہذیبوں، زبانوں اور روایات کے گلدستے کی مانند ہے۔ہمارا آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثہ گندھارا، وادی سندھ اور مہرگڑھ جیسی عظیم تہذیبوں کی آماجگاہ میں پروان چڑھا ہے۔قدیم گندھارا تہذیب کے دارالحکومت تخت بھائی کے کھنڈرات سے لے کر مغلیہ دور کے مشہور و معروف مقامات تک، ہر دور نے اپنے نقوش ہماری تاریخ میں ثبت کیے ہیں چاہے وہ ملتان کی نیلی ٹائلیں اور مٹی کے برتن ہوں، سندھ اور بلوچستان کی شاندار کڑھائی و آئینہ کاری، یا خیبرپختونخواہ کی نازک لکڑی کی نقش و نگاری ہماری دستکاری، لوک موسیقی، ادب اور انوکھا طرزِ تعمیر ہماری قومی شناخت اور استقامت کا مظہر ہیں۔تاہم یہ عظیم ورثہ آج بے شمار چیلنجز سے دوچار ہے۔شہری ترقی، عدم توجہی، اور جدید دور کا دباو ہماری شناخت کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ایسے میں ورثے کا تحفظ صرف ماضی کی یاد نہیں، بلکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جو ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اد کرنا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ آج کی اس شام کا موضوع ہم سب کے دل کی آواز ہے ۔بطور چیئرمین سینیٹ میں ایوانِ بالا کی اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے مادی و غیر مادی ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ہمیں تعلیم، صلاحیت سازی، اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی تاکہ ہماری ثقافتی دولت نہ صرف محفوظ ہو بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے باعثِ فخر بھی بنے۔ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارا ورثہ دنیا سے جڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔فن و ثقافت کی عالمی زبان کے ذریعے ہم دنیا میں امن، ہم آہنگی اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر سکتے ہیں۔ کلچرائز کے آغاز کی خوشی میں میں یہاں موجود تمام افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ورثے کے سفیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ان داستانوں، روایات اور فن پاروں کی حفاظت کے لیے متحد ہو جائیں جو ہماری قومی پہچان ہیں۔یوں ہم نہ صرف اپنے بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے بلکہ اپنی نوجوان نسل کو اپنی پہچان پر فخر کرنے کی ترغیب دینے میں کامیاب ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.