
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل،انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
محفوظ فیصلہ اسی ہفتے سنا دیا جائے گا، جسٹس امین الدین ،آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل مکمل کئے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی
فیصل علوی
پیر 5 مئی 2025
13:50

(جاری ہے)
اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ اپیل کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ کا آئینی بنچ آبزرویشن دے۔ پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے کہنے کی مثال میں ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے۔
سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجود ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دئیے کہ اس فیصلے میں تو پارلیمنٹ کو باقاعدہ ہدایت جاری کی گئی تھی، پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کو دن تین بجے سے شام تک ملک بھر میں 39 مقامات پر حملے ہوئے جن میں جی ایچ کیو، لاہور میں کور کمانڈر ہاوس، ایئر بیس میانوالی اور آئی ایس آئی کے دفاتر شامل ہیں۔ پنجاب میں 23، خیبر پختونخوا میں 8، سندھ میں 7 جبکہ بلوچستان میں ایک واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے اتفاقیہ نہیں تھے بلکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے اور اگر اس روز لاہور پر بیرونی جارحیت ہوتی تو ہم جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا فوج نے اپنے کسی افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کی؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کور کمانڈر لاہور سمیت تین اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن کے ریٹائر کیا گیا جبکہ 14 افسران کی کارکردگی پر ناپسندیدگی اور عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ تو واضح کرتا ہے کہ محکمانہ کارروائی کے ساتھ فوجداری سزا بھی دی جاتی ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے اٹارنی جنرل کو تنبیہ کی کہ وہ غلط راستے پر چل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی واقعے کے میرٹ پر کسی کو بات نہیں کرنے دی کیونکہ اس سے ٹرائل اور اپیل پر اثر پڑے گا، اور کچھ سوالات کے جوابات شاید ممکن نہ ہوں جیسے کیا کور کمانڈر لاہور بطور گواہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوئے؟۔عدالت نے اس موقع پر آرمی ایکٹ میں ترامیم، اپیلوں کے طریقہ کار اور فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد بینچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ اسے اسی ہفتے سنا دیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا منہ توڑجواب، بھارتی فوج کا 6 مہار بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا
-
پاک بھارت کشیدگی؛ پاکستان آنے والی 30 غیرملکی پروازوں کے رخ موڑ دیئے گئے
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
-
پاکستان کی جوابی کارروائی پر شکست تسلیم، بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا
-
’جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں‘ پاکستان نے سکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا
-
پاکستان کی جوابی کارروائی، 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ
-
پاک بھارت کشیدگی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگامی حالت نافذ کردی، آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے
-
انڈیا پاکستان تناؤ: ملٹری آپریش پر یو این چیف کو گہری تشویش
-
بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ
-
بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا
-
بھارت کے بزدلانہ حملے میں پاکستان میں شہادتیں
-
مکار دشمن نے 5مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ، پاکستان بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.