
لاہور کو کرائم انڈکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا اہم سنگ میل ہے
لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے، پنجاب میں سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے، لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لاہورپولیس کو شاباش
ثنااللہ ناگرہ
پیر 5 مئی 2025
19:49

(جاری ہے)
رینکنگ متعارف کرانے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے۔
کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشن ونگ کی کارکردگی کی بنیاد پر کرائم انڈکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا اہم سنگ میل ہے۔ کرائم فائٹنگ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لاہور سیف سٹی میں شامل ہوچکا ہے۔ لائن اینڈ آرڈر کے چیلنجز کے باوجود کرائم میں کمی کا ہدف پورا ہونا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے۔ ” کے پی آئی“ متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، فوری فیڈ بیک اور موثر مانیٹرنگ سے پولیسنگ کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈیا سے واپس آنے والے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے بعد انڈیا سے پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا پنجاب میں علاج یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈیا سے ادھورے علاج کے ساتھ آنے والے مریضوں کے مفت علاج کابھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈیا سے آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.