
خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی طرف اہم پیشرفت،پولیس سروسز کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
لوگوں کی سہولت کیلئے تمام محکموں کی عوامی خدمات کو ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، بہتر مالی نظم و نسق اور موثر مانیٹرنگ کی بدولت 250 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل کی، علی امین گنڈا پور سوات، ڈی آئی خان میں دو نو قائم شدہ سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کا افتتاح ،سٹیزن فسلٹیشن سنٹر کا دائرہ اضلاع کی سطح تک بڑھائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
منگل 6 مئی 2025 03:35
(جاری ہے)
اسی طرح پولیس کے مختلف پبلک فیسنگ سروسز جن میں ہوٹل آئی ایپ، رابطہ ایپ،ن فائنڈ مائی سیل ایپ، ای- ٹکٹنگ، ویلفیئر ایپ، ایس او ایس الرٹس اور انٹرپول کوارڈینیشن شامل ہیںکی توسیع بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، شفقت آیاز کے علاؤہ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، آئی جی پی ذوالفقار حمید، سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی امجد علی خان اور خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں قائم دو نئے سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا افتتاح بھی کیا۔ واضح رہے ،صوبے کے تین ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز پہلے سے قائم ہیں جبکہ باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے۔ سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز میں شہریوں کو مختلف عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ ان خدمات میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، برتھ سرٹیفیکیٹ،ن ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، اسلحہ لائسنس، زمین کا انتقال، عمارتی نقشوں کی منظوری،ن واٹر کنکشن، گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت 26 مختلف خدمات شامل ہیں۔ شہریوں کو ان خدمات و سہولیات کے حصول کے لئے الگ الگ دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹائزیشن کی ضرورت اور اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ن ہم نے حکومت سنبھالتے ہین تمام محکموں میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کیا،ن سرکاری محکموں کی عوامی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی امور کو بھی ڈیجیٹائز کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے کے پی ڈیجیٹل روڈ میپ 2030 کے تحت ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں سرکاری محکموں کے بیشتر خدمات آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں " ہمارا مقصد سرکاری محکموں کے امور میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ان کی استعداد میں بہتری لانا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہورہی ہے بلکہ لوگوں کو خدمات کے حصول میں سہولت ہو رہی ہی"۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹائزیشن اور مؤثر مانیٹرنگ کی بدولت ہی موجودہ صوبائی حکومت نی250 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ صوبائی حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے آئی ٹی کے موثر استعمال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام اس سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔ سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز میں لوگوں کو مختلف شہری خدمات ایک ہی چھت تلے باعزت طریقے سے دستیاب ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہن پولیس سروسز کی آٹومیشن صوبائی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے، خیبر پختونخوا حکومت پولیس سروسز کو ڈیجیٹائز کرنے والا ملک پہلا صوبہ ہے، اس اقدام سے پولیس کی استعداد کار میں نمایاں بہتری آئے گی۔صوبائی حکومت پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے اور ان کی استعداد بڑھانے کے لئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہمارا صوبہ لڑ رہا ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے پاس سیف سٹی منصوبہ نہیں تھا۔ہم نے سیف سٹی منصوبہ شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے جنوبی اضلاع سمیت مختلف حساس اضلاع کون سیف سٹی بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دیں گے، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم تمام شعبوں کو آگے لانے اور ان کی استعداد کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ سرکاری امور کو ڈیجیٹائز کرنے پر تیزی سے کام کرنے پر تمام محکموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم ایک اچھے ٹیم ورک کے ذریعے صوبے کو ڈیجیٹل خیبر پختونخوا بنانے میں کامیاب ہونگے۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفقت آیاز ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید اور سیکرٹری ایس ٹی اینڈ آئی ٹی امجد علی خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور پروگرام کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.