Live Updates

سیلز ٹیکس سے کرپشن ،ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے سنگل ڈیجٹ کرکے ان پًٹ ختم کیا جائے‘ ٹیکس ایڈوائزرز

جن ایف بی آر افسران کے اسیسمنٹ کے دس کیس غلط ثابت ہوئے ہیںان سے اختیارات واپس لئے جائیں

منگل 6 مئی 2025 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت سیلز ٹیکس سے تمام قسم کی کرپشن اور ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اسے سنگل ڈیجٹ کرکے ان پًٹ ختم کرے،جن ایف بی آر افسران کے اسیسمنٹ کے دس کیس غلط ثابت ہوئے ہیںان سے اختیارات واپس لے کر ان کا احتساب کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سکرٹری خواجہ ریاض حسین نے وفاقی ٹیکس محتسب کی ایڈوائزری کمیٹی میں آئندہ مالی سال کے حوالے سے بجٹ تجاویز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ،لاہور چیمبر آف کے صدر میاں ابوذر شادسمیت ٹیکس بارز کے عہدیداران،ایف بی آر اور ایف ٹی او سیکرٹریٹ کے افسران اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غلط اسیسمنٹ کی وجہ سے لاکھوں کیسز عدالتوں میں پڑے ہیں،90فیصد ٹیکسز کے کیسز ٹربیونلزاور اعلیٰ عدالتوں میںصفر ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کے اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے ضائع ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کے فیصلوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے احتساب کا کڑا نظام نا گزیر ہے ،اگر ٹیکس پیئر کی ایک غلطی پر کروڑوں کے جرمانے اور جیل ہو سکتی ہے تو ٹیکس کلیکٹر کے لئے ایسا کیوں ممکن نہیں،اگر میرٹ اور قانون کی حکمرانی ہوگی تو ٹیکس پیئر زکا اعتماد بحال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں چوری ،فیک اینڈ فلائنگ انوائسز کے مسائل ختم کرنے کے لیے ان پُٹ ختم کرکے سیلز ٹیکس کا ریٹس سنگل ڈیجٹ کردینا چاہیے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات