
ایئر فرانس‘ لفتھانسا‘ ایمرٹس ’سوئس ایئرزسمیت کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا
برٹش ایئرویز، سوئس انٹرنیشنل ایئر لائن اور ایمرٹس کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے بجائے بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر کر دہلی گئیں.فلائٹ ریڈار24کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 6 مئی 2025
14:05

(جاری ہے)
بین الاقوامی ادارے” روئٹرز“ کے مطابق ایئر فرانس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایئرلائن نے اگلے نوٹس تک پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایئر فرانس کا کہنا ہے کہ پروازوں کا دورانیہ بڑھنے کے باعث وہ دہلی، بینگکاک اور ہو چی من کی پروازوں کا نیا شیڈول جاری کر رہے ہیں. اس سے قبل ایئر لائنز گروپ لفتھانسا نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں لفتھانسا گروپ کی ایئرلائنز غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان کی ایئر سپیس استعمال نہیں کر رہی اس کی وجہ سے ایشیا کے لیے کچھ روٹس پر فلائٹس کے دورانیے میں اضافہ ہو سکتا ہے. ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ہم تمام مسافروں سے روانگی سے قبل فلائٹ کی تمام تفصیلات ایپ اور ویب سائٹ سے تصدیق کرنے کی درخواست کرتے ہیں لفتھانسا گروپ تمام پیشرفت کا جائزہ لے رہی ہے لفتھانسا گروپ میں موجود تمام ایئرلائنز کے لیے تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے. پروازوں کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائیٹ ریڈار 24 کے مطابق اتوار کے روز فرینکفرٹ سے نئی دہلی جانے والی لفتھانسا کی پرواز LH760 معمول سے لمبا روٹ استعمال کرنے کے باعث ایک گھنٹہ اضافی وقت لگا فلائیٹ ڈیٹا کے مطابق برٹش ایئرویز، سوئس انٹرنیشنل ایئر لائن اور ایمرٹس نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے بجائے بحیرہ عرب کے اوپر سے گزر کر دہلی گئیں برٹش ایئر ویز اور ایمرٹس نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا ہے اس لمبے روٹ کے استعمال کے نتیجے میں نہ صرف ایئرلائنز کی فیول کی لاگت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کو اپنی فضائی حدود کی استعمال کی فیس کی مد میں ملنے والی آمدنی میں کمی آئے گی. امارات کی دبئی سے دہلی کی پرواز ای کے 517 کو بھی نصف گھنٹے سے زائد کا اضافی دورانیہ بڑھ رہا ہے امارات کی ممبئی، احمد آباد اور دیگر شہروں کی پروازیں بھی پاکستانی حدود کو نظر انداز کر کے منزل تک جاتے ہیں بھارت نے بھی پاکستانی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کردی تھیں اس کشیدگی کے باوجود پاکستان بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی رکھی ہے تاہم لفتھانسا‘ ایئر فرانس‘سوئس ایئرلائنز‘ایمرٹس سمیٹ متعددفضائی کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بندکردیا ہے جبکہ برٹش ایئر ابھی تک اسلام آباد کے لئے اپ اینڈ ڈاﺅن کی پرواز بی اے 2161 اور 2160 آپریٹ کر رہی ہے.

مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے نیا اسرائیلی منصوبہ ’ناقابل قبول‘، فرانس
-
پنجاب کے 17ہزار سرکاری سکول آﺅٹ سورس کر نے سے ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں. چوہدری منظور
-
انڈین ججوں سے کیا بات ہوئی نہیں بتاﺅں گا. چیف جسٹس پاکستان
-
اگلے 100 دن میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یو ایس چیمبر آف کامرس اور یو ایس-پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش تیرہویں روز میں داخل ، بھارتی ایئرلائنز کو 13 دن میں اربوں کا نقصان
-
سعودی عرب کویت اور اردن میں شدید گرد و غبار کا طوفان، حد نگاہ صفر، سیلابی صورتحال خدشہ
-
کھلونوں کی ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاﺅس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی. مائیک پینس
-
امریکا میں پاکستان کے سفیر کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات ، پاک بھارت کشیدگی بارے آگاہ کیا
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش؛ بھارتی ایئرلائنز کو 13 دن میں اربوں کا نقصان
-
آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کیلئے تیار ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اسے سخت جواب ملے گا، ایکس سروس مین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.