
اگلے 100 دن میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی
جون میں ہونیوالی عالمی امن کانفرنس اختلافات اور بد نظمی کا شکار ہو کر ناکام ہو جائے گی، نجومی
منگل 6 مئی 2025 16:59
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ تائیوان کی مدد کو آئے گا لیکن اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔کریگ ہیملٹن پارکر نے جنوبی ایشیا میں بھی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا، میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ابھرتے ہوئے تنازعات دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی فوج نیپال اور پاکستان میں داخل ہو سکتی ہے، اور ٹرمپ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے بھارت سے نئے عسکری اور اقتصادی معاہدے کرے گا تاکہ بھارت کو روس سے مزید دور کیا جا سکے۔مشرقِ یورپ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پارکر نے دعوی کیا کہ ٹرمپ روس سے ایسا معاہدہ کر سکتا ہے جس کے تحت یوکرین کریمیا پر اپنا دعوی واپس لے لے گا۔کریگ نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کریمیا کو باضابطہ طور پر روس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس نے خبردار کیا کہ اس کے باوجود یوکرین میں اگست کے آس پاس دوبارہ تشدد بھڑک سکتا ہے۔کریگ کی سب سے چونکا دینے والی پیشگوئی مشرقِ وسطی سے متعلق تھی، جس میں اس نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ ہوگا جس کے تحت غزہ کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام خطے میں مزید غصہ اور بغاوت کو جنم دے گا۔کریگ ہیملٹن پارکر نے مزید کہا کہ عالمی امن کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ جون میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس اختلافات اور بد نظمی کا شکار ہو کر ناکام ہو جائے گی۔یہ پیشگوئیاں اگرچہ محض نظریاتی بنیادوں پر کی گئی ہیں، لیکن عالمی سیاست اور موجودہ کشیدہ حالات کے تناظر میں ان کی بازگشت دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک نے اپنے سابق انجینئر پرمقدمہ کردیا، گروک کے راز چرا کر حریف کمپنی کو دینے کا الزام
-
سعودی عرب میں بارشوں نے قیامت ڈھا دی، کئی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں
-
امریکہ نے غیرملکی شہریوں کیلئے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس عائد کردی
-
کویت میں ورک پرمٹ میں جعلسازی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
-
مودی کے روئیے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا
-
ایران یورینیم افزودگی پرخدشات دورکرے، برطانیہ، جرمنی، فرانس
-
عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے گولڈن ریزیڈنسی کا اعلان
-
بھارت، کارڈئیک سرجن دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
تھائی عدالت نے فون کال لیک ہونے پروزیراعظم کو برطرف کردیا
-
امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ ترٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا
-
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل، ردعمل سامنے آگیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نئی کمانڈو بٹالینز بنانے میں مصروف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.