
مقبوضہ کشمیر میں جاری کریک ڈائون کے دوران 28سوسے زائد کشمیری گرفتار
منگل 6 مئی 2025 17:51
(جاری ہے)
تازہ ترین کریک ڈان کے دوران خاص طور پر سرینگر کو نشانہ بنایاگیااور سوزیتھ، گوری پورہ، نوگام، چھتہ بل ، خانیار اور پارمپورہ کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کیلئے اجتماعی سزاقراردیاہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مبصرین کی ایک ٹیم جموںو کشمیر بھجوائے ۔ترجمان نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا ۔ادھر پونچھ اور راجوری اضلاع میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔اہم شاہراہوں پر فوجی چوکیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں فوجی اہلکار گاڑیوں کو روک کر مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں ۔ قابض انتظامیہ نے پہلگام واقعے پر مودی حکومت کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کے تحت مقامی مسلم پولیس افسران بشمول ایس ایچ او ریاض احمد اور چھ دیگر اہلکاروں کو پہلگام تھانے سے ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا ہے۔ مبصرین تھانے سے پولیس اہلکاروں کے اچانک تبادلوں کو 22اپریل کے حملے کے بعدسچ کو چھپانے اور انکی جگہ ہندوتوا کے پیروکارپولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ واقعہ بذات خود ایک فالس فلیگ آپریشن کی طرح مشتبہ ہے جس کا مقصد کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی اورپاکستان کو بدنام کرناہے۔دریں اثناء بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ سینٹرل جیل میں ایک 75سالہ کشمیری قیدی کی پراسرار طورپر موت ہوگئی ہے۔ مظفر آباد کا رہائشی سید یوسف حسین شاہ گزشتہ 34ماہ سے آگرہ سینٹرل جیل میں قید تھا۔جیل میں حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.