مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن کی سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات

فالسں فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہورہی ہے ‘ گفتگو

منگل 6 مئی 2025 23:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کے انتقال کے پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال بھارتی مہم جوئی و جارحیت اور رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی بھارتی جارحیت کا پاک فوج بھرپور جواب دے گی۔

بھارت نے پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ بھارت کسی بھول میں نہ رہے بلکہ ہوش کے ناخن لے۔

(جاری ہے)

فالسں فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہورہی ہے پاکستان ایٹمی طاقت کے باوجود پرامن ملک ہے ،پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ اس موقع پر دیگر امور پر تفصیلی گفتگو اور اتفاق کیا گیا کہ ملک کے استحکام کے لئے آئندہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق)میں گفت و شنید کو جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق)پنجاب کے صدر محمد سمین خان و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سید نیئر بخاری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔