سبی ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے 8 ملزمان گرفتار

منگل 6 مئی 2025 21:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) سبی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں ایک ماہ کے دوران سبی پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کئے جبکہ سبی پولیس نے 6منشیات فروشوں اور 14اشتہاری و مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ان ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی سبی ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے ایس ایس پی آفس میں ایس ڈی پی او محمد اشرف جمالی، ڈی آئی بی انچارج راجہ وقاص بشارت، ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو ، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد اسلم کٹبار، ایس ایچ او صدر سید منور علی شاہ،اور ایس ایچ او وومن تھانہ سبی حسینہ اختر کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسی آئی او مقصود اکبر سیلاچی، آئی او اشتیاق احمد اعوان۔

(جاری ہے)

آئی او صحبت خان گشکوری۔آئی او بشیر احمد جمالی، ایڈیشنل انچارج سی آئی اے منور گشکوری۔ آئی او محمد خان ہاڑا اور دیگر موجود تھے۔ایس ایس پی سبی نے کہا کہ سبی پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے 8ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 7 مسروقہ موٹر سائکلیں برامد کرلیں ملزمان موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ منیشات فروشی کرنے والے 06 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے 1020 گرام چرس ، 6ٹن بئیر، 3ہاف ولائتی شراب، 4بوتل شراب ہاف، 6پاو بوتلیں اور 10 لیٹر دیسی شراب برامد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ سبی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی جوا کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے جوا پر لگی رقم 8000روپے برامد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے مزید کاروائی کرتے ہوئے سبی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا 01ملزم بھی گرفتار کیا ہے ملزم سے 1ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین 12 زندہ گولیاں برامد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا 01ملزم بھی گرفتار کیا ملزم سے 19 ہزار جعلی کرنسی برامد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مزید کاروائی کرتے ہوئے سبی پولیس نے 14اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 550میں 3 موٹر سائیکل اور 3 گاڑیاں قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے ایس ایس پی سبی ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات ڈی آئی جی سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ کی ہدایات کی روشنی میں شہر میں امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے دن رات محنت کرکے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا ایس ایس پی سبی ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے کہا کہ شہر میں امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سبی پولیس تمام وسائل بروئے کار لاکر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیسن ہے دن رات کی سبی پولیس کی محنت سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران چوری ڈکیتی، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری مہم جاری ہے سبی میں امن و امان کی فضائ کو خراب کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں منشیات کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے سبی پولیس کیساتھ شہری صحافی حضرات تعاون کریں تاکہ سبی کو امن کا گہوارا بنایا جاسکے۔