صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا، وکلاء کے باعث نہری منصوبہ ختم ہوا، ذوالفقار جونیئر

ملک اقتصادی صورت حال خراب ہے،ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے، رہنما پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کا لاہورہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب

منگل 6 مئی 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے سندھ کا سودا کیا ہے، وکلا کی وجہ سے نہری منصوبہ ختم ہوا ہے، ملک اقتصادی صورت حال خراب ہے،ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار میں جمہوریت کیلئے عوام کی جدوجہد کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا، حکومت احتجاج سے ڈر گئی ہے، وکلا کی وجہ سے چھ کینال کا منصوبہ فی الحال ختم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو 26ترمیم کے ذریعے تباہ کیا گیا، 26ویں ترمیم کے ذریعے جوڈیشل سسٹم پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ایک دور میں غریبوں کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب امیروں کی سیاست ہوتی ہے، ریاست کسانوں اور مزدوروں کو بھول گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک قوم نہیںہم ایک قومی اتحاد ہیں، اتحاد صرف محبت سے پیدا ہوسکتا ہے۔