Live Updates

موجودہ سکیورٹی صورتحال کو خیرخریت بھی نہیں کہا جاسکتا جبکہ خوفزدہ ہونے کی بھی بات نہیں ہے

ہماری مسلح افواج پوری طرح الرٹ ہیں، خدانخواستہ بھارت نے کوئی شرارت کی توبھرپور جواب دیں گے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 مئی 2025 23:08

موجودہ سکیورٹی صورتحال کو خیرخریت بھی نہیں کہا جاسکتا جبکہ خوفزدہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مئی 2025ء ) وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو خیرخریت بھی نہیں کہا جاسکتا جبکہ خوفزدہ ہونے کی بھی بات نہیں ہے، ہماری مسلح افواج پوری طرح الرٹ ہیں، خدانخواستہ بھارت نے کوئی شرارت کی توبھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے ہم نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کو خیرخریت بھی نہیں کہا جاسکتا اور خوفزدہ ہونے والی بھی بات نہیں ہے، ہماری مسلح افواج اور سرحدوں کے پاسبان پوری طرح الرٹ ہیں، خدانخواستہ کوئی شرارت یا حرکت ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کو منہ توڑ جواب بالکل ویسے ہی دیں گے جس طرح قوم کو کہا گیا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، مسلح افواج پوری طاقت سے وطن کا دفاع کرنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ سکیورٹی صورتحال کا معاملہ دیکھنا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، اسی طرح پنجاب حکومت کی ذمہ داری وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہے، اس ساری صورتحال میں میاں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے، اب ضروری نہیں کہ وزیراعظم کے ساتھ نواز شریف بھی بیانات دیں، اگر کسی جگہ پر کمی کوتاہی ہوئی تو وہ ہدایات جاری بھی کرسکتے ہیں۔

وفاق اور صوبے میں نوازشریف کی پارٹی پوری طرح متحرک نظر آرہی ہے۔اگر نوازشریف کی بھارت سے نرم لہجے کی بات کرتے ہیں تو پھر واجپائی پاکستان آیا، اسی طرح مودی بھی طے شدہ شیڈول کے بغیر تشریف لائے، لیکن ان معاملات کو بگاڑا گیا، کوششیں ناکام ہوگئیں۔ اس وقت ہم پر اگر جنگ مسلط ہوتی ہے تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کے سوچنے کا مقام ہے جو نوازشریف کی جدوجہد اور دونوں ممالک میں امن کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ کون لوگ تھے جو نعرہ لگاتے تھے کہ مودی کا جو یار ہے وہ غدار ہے، اس وقت مودی کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے، اسلام کا دشمن ہے ، بالکل اس صورتحال میں یہ نعرہ لگنا چاہیئے۔ کشمیریوں پر پچھلے آٹھ دس میں جو ظلم ہوا وہ پچھلے 70سالوں میں بھی نہیں ہوا۔ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات