بھارتی جارحیت: بورڈ نے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی

آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 مئی 2025 11:36

بھارتی جارحیت: بورڈ نے سوشل میڈیا پر  پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ صورتحال کے باوجود پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ روالپنڈی میں شیڈول میچ اپنے وقت پر کھیلا جائے گا۔ 
رات گئے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر، بہاولپور میں جنگی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اپنے وقت کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ کا ٹاس 7:30 بجے جب کہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔ 
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ ٹورنامنٹ میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ 
خیال رہے کہ رات گئے بھارت کی جانب سے جارحیت کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔