ترکیہ کی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت

ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر وزیرخارجہ سے ملاقات کرکے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا‘ترجمان

بدھ 7 مئی 2025 13:51

ترکیہ کی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)ترکیہ نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بھارتی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک سفیر نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر نے ملاقات کرکے علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔