حضرو ، مملکت خداداد پاکستان کا دفاع اور سلامتی ہر لحاظ سے اولین فریضہ ہے ،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،جے یو آئی اٹک

بدھ 7 مئی 2025 17:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) مملکت خداداد پاکستان کا دفاع اور سلامتی ہر لحاظ سے اولین فریضہ ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اس ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو ائی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم ناظم عمومی مفتی محمد عبداللہ نائب امراء قاری محمد اسماعیل مولانا بلال بادشاہ قاری عبدالرؤف مفتی سعید الرحمن مولانا سجاد حسین حیدری سرپرست مولانا شیر زمان مولانا عبدالخالق قاری محمد امین مولانا عزیر احمد مولانا محمد عبداللہ مفتی محمود الحسن مولانا محمد جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم خان وردگ مولانا عبدالوحید صدیقی مفتی محمد الیاس حافظ محمد رمضان ڈیجیٹل میڈیا سیل ضلع اٹک کے کوآرڈینیٹر مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ناظم اطلاعات مولانا یاسر زمان نائب ناظم اطلاعات مولانا محمد فرقان مفتی حسنین معاویہ ناظم مالیات مولانا شہاب الدین ڈپٹی ناظم مالیات حافظ حسن خان سالار مولانا زکریا کلیم اللہ ڈپٹی سالار چوہدری خالد خورشید نے بھارتی جارحیت کے رد عمل میں اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

جے یو ائی ضلع اٹک کے رہنماؤں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ان کو دندان شکن جواب دے کر پاکستانی قوم اور اپنی افواج کا مورال بلند رکھا، انہوں نے بھارتی جارحیت کی وجہ سے شہید ہونے والے معصوم مرد خواتین اور بچوں کی شہادت پر شہداء کو شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہونے پر ہدیہ تبریک پیش کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی اور کہا کہ پاک فوج ملک پاکستان کے رہنے والے ہر شہری کی عزت جان مال آبرو کی حفاظت کے لیے ملک دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ جے یو آئی ضلع اٹک کے راہنماؤں نے کہا کہ دفاع وطن کی خاطر جمعیتہ علماء اسلام کے کارکنان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔\378