Live Updates

بین الاقوامی میڈیا نے بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کردی

بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے بھی اعتراف کیا کہ پاک فوج نے دفاعی کارروائی کے دوران 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، رائٹر

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 7 مئی 2025 14:55

بین الاقوامی میڈیا نے بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کر دی،بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا کی بھی تصدیق ،میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کے مطابق گزشتہ رات بھارتی مہم جوئی کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ چار بھارتی سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہوائی حملے کے بعد دفاعی کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔خبر رساں ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان فوج کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہندوستان کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ایجنسی کایہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے تھے اوران کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری کاکہنا تھا کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں میزائل داغے تھے اورپاکستانی حدود میں بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا تھا۔

پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز اور 7 ڈرونز مار گرائے تھے۔پاکستانی فضائیہ اور بری افواج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا تھاجس کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بھی دکھائیں تھیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی تھی ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیاتھا۔

پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا تھا۔میجرجنرل احمد شریف نے کہا تھاکہ بھارت نے یہ حملہ اپنی فضائی حدود سے کیا تھا لیکن انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے اور پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان طیاروں کو اس وقت گرایا گیا تھاجب ان طیاروں نے پاکستان پر حملہ کیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سکوئی اور ایک کمبیٹ ڈرون شامل تھے۔

پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیاتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یہ شرم ناک اشتعال انگیزی ہے اور اس کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا۔ بھارت نے اس وقت بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے، اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات