وفاقی وزیر جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے

پیر 14 جولائی 2025 17:40

وفاقی وزیر جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان برطانیہ میں اپنے ہم منصب کے ساتھ تجارتی تعلقات کے طریقہ کار پر دستخط کریں گے۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق بریگزٹ کے بعد یہ معاہدہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین پہلا منظم طریقہ کار ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ تجارتی ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرنے، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کو بااختیار بنانے اور تجارت کے فروغ کے لئے حکومتی سطح کے تبادلے کے لئے ایک قابل عمل طریقہ کار فراہم کرے گا۔ معاہدے پر جام کمال خان اور برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی ڈگلس الیگزینڈر دستخط کریں گے۔