بلاول بھٹو زرداری کا سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیرحسین دھوکی کو برسی کے موقع پرخراجِ عقیدت

پیر 14 جولائی 2025 18:18

بلاول بھٹو زرداری کا سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیرحسین دھوکی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ جیالے اور اپنے سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین دھوکی کو اٴْنکی برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کا ایک سچا اور مخلص سپاہی قرار دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوًس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میںکہا کہ نذیر دھوکی مرحوم صرف ایک سیاسی رفیق ہی نہیں بلکہ میرے خاندان کا حصہ تھے، اٴْن کی بے مثال وابستگی، دیانت داری، اور پارٹی سے محبت ناقابلِ فراموش ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نذیر دھوکی کی جمہوریت، آزادی صحافت اور پارٹی کے بیانیے کے دفاع کے لیے طویل جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جدوجہد پارٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں اور وفادار کارکنوں کی قربانیاں ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں، اور مرحوم نذیر حسین دھوکی جیسے کارکن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم نذیر حسین دھوکی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ نذیر حسین دھوکی مرحوم کی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔